امریکی اور اسرائیلی حملوں سے سنگین ماحولیاتی بحران پیدا ہوا، ایران کا الزام

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 40 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے ذریعے ایران کے تیل کے ذخائر، ریفائنریوں اور توانائی کے مراکز پر کیے گئے حملوں سے سنگین ماحولیاتی خطرات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے اثرات انسانی صحت اور ماحولیات پر طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، عراقچی نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ’ایکو سائیڈ: اے سائلنٹ وار کرائم‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملوں کے بعد لگنے والی آگ اور ہائیڈروکاربن مادوں کے جلنے سے خطرناک کیمیائی عناصر فضا میں پھیل گئے۔عراقچی کے مطابق، یہ آلودہ مادے ہوا کے ذریعے مٹی اور پانی تک پہنچ سکتے ہیں اور غذائی زنجیر میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کے اثرات حملے کے مقام اور وقت سے کہیں زیادہ عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے غزہ اور لبنان میں فوجی حملوں کے نتیجے میں ماحولیات کو پہنچنے والے سنگین اور دیرپا نقصان کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین میں جنگ کے دوران ماحولیات اور انسانی حقوق کو پہنچنے والے نقصانات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران میں اپنی فوجی کارروائی فوری طور پر ختم کر سکتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تہران مستقبل میں کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ تقریباً سات ماہ سے جاری تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے۔ٹینیسی میں انتخابی ریلی سے واپسی کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران سے ابھی نکل سکتا ہے، لیکن اسے مستقبل میں ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے امکان کو ختم کرنے کی ضمانت درکار ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر امریکی فوجی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روک دیا ہے تو وہ فتح کا اعلان کیوں نہیں کر رہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ دو سال بعد یہی صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو۔ ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر کلارکس وِل میں اپنی تقریر کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے ویتنام اور افغانستان میں امریکی فوجی مہمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ تقریباً سات ماہ سے ایران کے ساتھ اس تنازع میں شامل ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس جنگ میں 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ کئی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔