پھیپھڑوں کے مریضوں کیلیے خوشخبری، نئی دوا کے ٹرائل کامیاب

Wait 5 sec.

 نیویارک : امریکی دوا ساز کمپنی کی پھیپھڑوں کی بیماری کے علاج کی تجرباتی دوا   (Admilparant) ایڈملپیرنٹ کے ٹرائلز کے نتائج سامنے آگئے۔فارما سیوٹیکل کمپنی برسٹل مائرز اسکوئب نے دعویٰ کیا ہے کہ پھیپھڑوں کے مرض کی تجرباتی دوا دوا ایڈملپیرنٹ (Admilparant) کی کم خوراک نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔ جس کے بعد یہ دوا منظوری ملنے کی صورت میں اپنی نوعیت کا پہلا علاج بن سکتی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوا کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں 1 ہزار255 مریضوں کو شامل کیا گیا، جو آئیڈیوپیتھک پلمونری فائبروسس نامی بیماری میں مبتلا تھے، اس تحقیق میں ایڈملپیرنٹ کی دو مختلف خوراکیں، 60 ملی گرام اور 120 ملی گرام، روزانہ دو مرتبہ دی گئیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق 60 ملی گرام کی خوراک نے 52 ہفتوں کے بعد پلیسبو کے مقابلے میں پھیپھڑوں کی کارکردگی برقرار رکھنے میں نمایاں بہتری دکھائی اور بیماری کی پیش رفت سست کرنے میں کامیاب رہی، تاہم دوا کی 120 ملی گرام کی زیادہ خوراک تحقیق کے بنیادی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ایڈملپیرنٹ پھیپھڑوں میں داغ بننے کے عمل میں کردار ادا کرنے والے ایل پی اے ون پروٹین ریسیپٹر کو بلاک کرکے کام کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر دوا کو ریگولیٹری منظوری مل جاتی ہے تو یہ مرض کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی منظور شدہ دوا بن سکتی ہے۔آئیڈیوپیتھک پلمونری فائبروسس پھیپھڑوں کی خطرناک بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کے ٹشوز پر مستقل داغ بننے لگتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ یہ ٹشوز موٹے اور سخت ہوجاتے ہیں، جس سے مریض کے لیے سانس لینا مشکل ہوتا جاتا ہے اور پھیپھڑوں کی کارکردگی مسلسل متاثر ہوتی ہے۔اس وقت آئی پی ایف کے علاج کے لیے اوف، جسکیڈ اور ایسبرائٹ جیسی ادویات استعمال کی جاتی ہیں، ایڈملپیرنٹ کی کامیابی اسے اس شعبے میں ایک نئی اور اہم دوا بنا سکتی ہے۔ایڈملپیرنٹ کے ایک اور مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج، جس میں پروگریسو پلمونری فائبروسس کے علاج کا جائزہ لیا جارہا ہے، 2027 کے اوائل میں متوقع ہیں۔پھیپھڑوں کی صفائی کیلیے یہ کارآمد نسخہ آزمائیں