آئی فون 18 پرو میکس میں نیٹ ورک کا مسئلہ! صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

Wait 5 sec.

کیلفورنیا : ایپل نے اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک پر iOS 27.2 beta استعمال کرنے والے آئی فون 18 پرو میکس صارفین کے لیے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فون 18 پرو میکس کے صارفین کو درپیش نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے ہنگامی کیریئر اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ iOS 27.2 بیٹا استعمال کرنے والے اے ٹی اینڈ ٹی صارفین کے لیے اپ ڈیٹ ورژن 72.0.3 متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد نیٹ ورک کی خرابیوں کو دور کرنا ہے۔متاثرہ صارفین کو کالز، ٹیکسٹ میسجز اور موبائل ڈیٹا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض آئی فونز کی اسٹیٹس بار پر معمول کے نیٹ ورک سگنلز کے بجائے SOS ظاہر ہونے لگا۔ایپل نے ایک ہفتہ قبل iOS 27.0 استعمال کرنے والے ڈیوائسز کے لیے کیریئر اپ ڈیٹ 72.1 جاری کی تھی، تاہم iOS 27.2 بیٹا پر چلنے والے آئی فونز اب تک ورژن 72.0.2 استعمال کر رہے تھے۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSاس سے قبل ایپل نے iOS 27.0.1 کے ساتھ بھی کیریئر اپ ڈیٹ جاری کی تھی تاکہ یہ مسئلہ مزید ڈیوائسز کو متاثر نہ کرے۔تاہم جن فونز میں نیٹ ورک سروس پہلے ہی بند ہوچکی تھی، انہیں ہارڈویئر تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ بظاہر امریکا میں آئی فون 18 پرو میکس تک محدود ہے، آئی فون 18 پرو اس سے متاثر نہیں ہوا، کیونکہ اس میں ایپل کا C2 موڈیم استعمال کیا گیا ہے، جبکہ امریکی مارکیٹ میں آئی فون 18 پرو میکس کوالکوم موڈیم کے ساتھ آتا ہے۔