15 سال سے کم عمر بچوں کیلیے سوشل میڈیا بند، اسلامی ملک نے پابندی لگا دی

Wait 5 sec.

(12 اکتوبر 2026): ایک اور اسلامی ملک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اور اسلامی ملک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ ملک ترکیہ ہے۔ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اپریل میں بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے قانون منظور کیا تھا۔ نیا قانون یکم نومبر سے نافذ ہوگا۔پارلیمنٹ نے قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر کی تصدیق سمیت تیکنیکی اور انتظامی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔نئے قانون کے مطابق ایسے آن لائن پلیٹ فارمز اور سروسز کی فراہمی بھی ممنوع ہوگی جو بچوں میں لت لگانے کا سبب بن سکتی ہیں۔