چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا بلاک، خصوصاً کانگریس نے زوردار مہم چلا رکھی ہے۔ سڑک سے لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک پارٹی جارحانہ رخ اختیار کیے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی تو گیانیش کمار کو قرار واقعی سزا دلانے کا عزم بھی ظاہر کر چکے ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گیانیش کمار کے نیا حملہ کیا ہے، جس میں اتر پردیش کے اندر ووٹ چوری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔'वोट चोर' ज्ञानेश ने यूपी में सॉफ्टवेयर से किया खेल वोटर लिस्ट से किसी का नाम काटने के लिए फॉर्म-7 भरना होता है। इस फॉर्म में वजह लिखनी जरूरी होती है, जैसे - व्यक्ति की मौत हो गई, शिफ्ट हो गया, नाम दो बार है, आदि। मतलब बिना वजह बताए नाम नहीं काटा जा सकता। लेकिन...⦿… pic.twitter.com/HGbqV1Dl8D— Congress (@INCIndia) October 9, 2026اپنے تازہ حملہ میں کانگریس نے کہا ہے کہ ’’ووٹ چور گیانیش نے یوپی میں سافٹ ویئر سے کھیل کیا۔ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام کاٹنے کے لیے فارم-7 بھرنا ہوگا ہے۔ اس فارم میں وجہ لکھنی ضروری ہوتی ہے، مثلاً شخص کی موت ہو گئی، منتقل ہو گیا، نام 2 بار ہے، وغیرہ۔ یعنی بغیر وجہ بتائے نام نہیں کاٹا جا سکتا۔ لیکن یوپی میں ایس آئی آر کے دوران الیکشن کمیشن کے سافٹ ویئر نے تقریباً 85854 فارم-7 آٹومیٹک جنریٹ کر دیے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ’’ان فارم پر کوئی وجہ درج نہیں تھی اور افسران کے ڈیجیٹل دستخط بھی تھے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ایسے فارم-7 بھی بھرے گئے، جن پر شکایت کرنے والے کا نام ایک ہی ہے۔ مثلاً گونڈا کی ترب گنج اسمبلی سیٹ پر ’ریشما‘ نام سے ایک ہی دن، ایک ہی بوتھ کے 188 لوگوں کے خلاف فارم-7 بھر دیے گئے۔‘‘ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن ناموں کو حذف کرنے کے لیے فارم-7 بھرے گئے ہیں، ان میں بیشتر مسلم ووٹرس تھے۔'वोट चोरी' देशद्रोह है - सजा जरूर मिलेगी pic.twitter.com/bA8vKN32vs— Congress (@INCIndia) October 9, 2026کانگریس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں اس بات پر حیرانی ظاہر کی ہے کہ کسی کو اس بارے میں نہیں معلوم کہ ’ریشما‘ کون ہے، جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کا نام حذف کرنے کے لیے فارم-7 بھرا۔ اس بارے میں کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’صاف ہے، گیانیش نے مودی کے حکم پر جم کر ’ووٹ چوری‘ کی ہے۔ ایس آئی آر، ای وی ایم یا الیکشن کمیشن کا سافٹ ویئر... یہ سب ’ووٹ چوری‘ کے اوزار بن چکے ہیں۔‘‘ جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے وزیر اعظم مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن پر مودی نے پورا قبضہ جما لیا ہے اور جمہوریت کا وہم بنائے رکھنے کے لیے غیر قانونی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ لیکن عوام حقیقت جان چکی ہے، سارا کھیل کھل چکا ہے۔ اب ووٹ چوروں کا حساب ہوگا۔‘‘Gyanesh, it's done bro pic.twitter.com/lzCvGZYt58— Congress (@INCIndia) October 9, 2026کانگریس نے ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں گیانیش کمار کو تنبیہ کی ہے کہ اب انھیں سزا دی جائے گی اور اس کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ ایک گرافکس شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے ’دی کاؤنٹ ڈاؤن بیگنس‘ (گنتی شروع ہو چکی ہے)، اور اس گرافکس میں سنٹرل جیل کا دروازہ دکھایا گیا ہے۔ گرافکس میں ایک جگہ لکھا گیا ہے ’’گیانو، گیٹ ریڈی فار دِس‘‘ (گیانو، اِس کے لیے تیار ہو جاؤ)۔ یعنی گیانیش کمار سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہو جائیں۔