کل ہزاروں نوجوانوں کو مل رہا ہے ملازمت حاصل کرنے کا سنہری مواقع

Wait 5 sec.

حیدرآباد (9 اکتوبر 2026): کل ایک روزہ جاب میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملازمت کے ہزاروں مواقع ہے اور ملک بھر سے خواہشمند شرکت کر سکتے ہیں۔اس جاب میلے میں 50 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جو اہل امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر فراہم کریں گی۔تاہم یہ ایک روزہ جاب میلہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں لگایا جئا رہا ہے جس میں مقامی افراد کے علاوہ مختلف اضلاع اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جاب میلہ ہفتے کی صبح منعقد ہوگا اور شریک کمپنیاں منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر فراہم کیے جائیں گے۔ غیر آئی ٹی شعبوں میں بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب رہیں گے۔منتظمین کے مطابق انٹرمیڈیٹ، کسی بھی شعبے میں ڈگری اور پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے امیدوار، خواہ وہ فریش ہوں یا تجربہ کار، جاب میلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ کسی بھی سال میں تعلیم مکمل کرنے والے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔ملازمت کے خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سی وی کی 10 نقول کے ساتھ براہ راست جاب میلے کے مقام پر پہنچیں۔ منتظمین کے مطابق اب تک ملک بھر میں 32 ہزار سے زائد افراد کو بغیر کسی فیس کے ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔