الہان عمر کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حکام رکن کانگریس الہان عمر کے معاملے کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز امریکی وفاقی ایجنٹس نے الہان عمر کے گھر تلاشی لی تھی۔ الہان سے متعلق وفاقی فوجداری تحقیقات جاری ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق الہان عمر کے گھر کی تلاشی فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں لی گئی تھی، تلاشی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں نے لی تھی۔جے ڈی وینس نے مئی میں الہان کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیا تھا، جے ڈی وینس نے الہان کیخلاف امیگریشن فراڈ کے الزام کی تحقیقات کا اشارہ دیا تھا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ الہان امیگریشن فراڈ کے الزامات کی تردید کر چکی ہیں اور الہان کے نمائندے کو مؤقف جاننے کے لیے ای میل بھیجی گئی ہے۔روس سے ایندھن، ’عوام کیلیے درست فیصلہ کیا، میرے لیے امریکا سب سے پہلے ہے‘امریکی محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں عدالتی اجازت نامے کے تحت تلاشی لی گئی جس کے لیے عدالتی وارنٹ امریکی محکمہ انصاف نے حاصل کیا تھا۔