میکسیکو : امریکا کی معروف خاتون انفلوئنسر ولیریا مارکیز کو گزشتہ سال 13 مئی کو ان کے بیوٹی سیلون میں لائیو نشریات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے ایک طاقتور منشیات فروش گروہ سے منسلک شخص ملوث ہے۔میکسیکو کی ریاست خالیسکو میں پیش آنے والے اس واقعے نے ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی، جب والیریا مارکیز اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر براہِ راست نشریات کررہی تھیں کہ ایک مسلح شخص وہاں داخل ہوا اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے دوران ہزاروں افراد آن لائن لائیو نشریات دیکھ رہے تھے۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ والیریا مارکیز نے حملے سے قبل اپنی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے۔اپنی آخری لائیو نشریات کے دوران انہوں نے اپنے فالوورز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید کوئی انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہی الفاظ بعد میں تفتیش کا اہم حصہ بن گئے۔قتل کا منصوبہ کس نے بنایامیکسیکن حکام نے رامون اینجل الواریز آیالا نامی شخص کو، جسے ’ایل آر ون‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، قتل کی مبینہ سازش میں ملوث قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق الواریز آیالا کا تعلق ایک طاقتور جرائم پیشہ نیٹ ورک سے ہے۔تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ والیریا مارکیز کی دوستی الواریز آیالا کے بیٹے فرانسسکو الواریز سے تھی جو بعد میں ختم ہوگئی۔حکام کے مطابق مبینہ طور پر تعلق ختم ہونے کے بعد فرانسسکو نے اپنے والد سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں والیریا کو قتل کرنے کی سازش تیار کی گئی۔حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور نے والیریا کے بیوٹی سیلون میں داخل ہونے کے لیے ڈلیوری بوائے کا روپ دھارا، اندر آنے کے چند ہی لمحوں بعد فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔مبینہ کارٹیل رہنما کی گرفتاریالواریز آیالا کی گرفتاری کو تحقیقات میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے، حکام کے مطابق اسے ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، وہ ’لاس آرز‘ نامی ایک پرتشدد جرائم پیشہ گروہ کا مبینہ سربراہ بتایا جاتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور منظم تشدد سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔سابق دوست کی تلاش جاریحکام کے مطابق والیریا مارکیز کے سابق دوست فرانسسکو الواریز کی تلاش تاحال جاری ہے اور تفتیش کار اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ قتل کی مبینہ سازش میں کون کون افراد شامل تھے۔ابتدائی مرحلے میں ریکارڈو روئز ویلاسکو نامی شخص کو بھی ملزم سمجھا گیا تھا، تاہم عدم ثبوت کی بنا پر اسے ملزم نہیں ٹھہرایا گیا۔تاہم قتل کی مکمل سازش اس میں مبینہ طور پر شامل افراد اور محرکات سے متعلق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور حکام مزید شواہد سامنے آنے کے بعد ہی حتمی تصویر واضح کرسکیں گے۔ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزمان گرفتار