نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر ایک بار پھر مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک ’مجرمانہ سازش‘ کے ذریعے ہندوستان کو ’ہائی جیک‘ کر لیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے تقریباً 300 ارکان پارلیمنٹ پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے ہیں، لیکن گزشتہ دو دنوں سے انہیں مظاہرہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن اپوزیشن ارکان کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب روک دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت مانگی، لیکن وہاں بھی انہیں روک دیا گیا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ احتجاج کے دوران ان کے لوگوں پر حملے بھی کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو ختم کر دیا گیا ہے اور ’ووٹ چوری‘ کیے گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم اپوزیشن کے لوگ آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں سزا ملے گی۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی، شاہ، گیانیش کمار اور موہن بھاگوت کو سزا دی جائے گی۔دوسری جانب کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی مودی حکومت اور امت شاہ پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے ارکان پرامن دھرنا دینے کے لیے گاندھی میموریل جا رہے ہیں، جہاں وہ بیٹھ کر دعا کریں گے کہ بی جے پی حکومت، بالخصوص وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ سمجھنے کی ’سدبدھی‘ ملے کہ ان کے اقدامات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔करीब 300 सांसद शांतिपूर्ण धरना करना चाहते हैं, लेकिन पहले दिन हमें चुनाव आयोग के दफ्तर के पास रोका गया।फिर दूसरे दिन हमें जंतर-मंतर जाने से रोका गया और हमारे लोगों को मारा।सच्चाई ये है कि नरेंद्र मोदी, अमित शाह, मोहन भागवत और ज्ञानेश कुमार ने Criminal Conspiracy करके देश को… pic.twitter.com/75Ln07g6fA— Congress (@INCIndia) October 8, 2026کھڑگے نے کہا کہ ’ووٹ چوری‘، بڑھتی مہنگائی، نوجوانوں کے مسائل اور ملک کو درپیش دیگر بحران عوام کے مفاد کے خلاف ہیں۔ ان کے مطابق اپوزیشن گاندھی میموریل پر احتجاج کے ساتھ دعا بھی کرے گی۔ کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ حکومت عوام سے ان کی آزادی اور ووٹ دینے کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ آزادی ہے جو مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسے عظیم رہنماؤں کی جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔کھڑگے نے کہا کہ اپوزیشن گاندھی میموریل پر دعا کرے گی کہ حکومت کو عوام کے بنیادی حقوق اور آزادی، خصوصاً ووٹ دینے کے حق کو چھیننے کی کوششیں روکنے کی سمجھ آئے۔