لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ہفتہ (10 اکتوبر) کو چنئی کے آئی لینڈ گراؤنڈ میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔ یہ خطاب ان کے ’چھاتروں کی گونج‘ عوامی رابطہ پروگرام کا حصہ ہے، جو امتحانات میں بے ضابطگیوں، سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے، ٹیوشن فیس میں اضافے اور بے روزگاری سے متعلق خدشات پر مرکوز ہے۔ اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے سے ان کی نیلنکرائی واقع رہائش پر ملاقات بھی کریں گے۔ یہ ملاقات دوپہر 1:30 بجے طے ہے، جو کانگریس رہنما کے چنئی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے متوقع وقت سے ایک گھنٹے بعد ہے۔Chhatron Ki Goonj: A movement for every student and their dreams.Join the movement. Click here to register: https://t.co/qNntJZu0Kj pic.twitter.com/sA6btr0XCU— Congress (@INCIndia) October 10, 2026’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت آج شام 5 بجے راہل گاندھی طلبہ سے خطاب کریں گے۔ یہ اس مہم کا چھٹا بڑا پروگرام ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی کوٹا، دہرادون، پریاگ راج، پونے اور اندور میں طلبہ سے گفتگو کر چکے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو تعلیمی نظام میں پیش آنے والی مشکلات اور روزگار حاصل کرنے میں درپیش چیلنجز پر گفتگو کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔چھاتروں کی گونج: ’سچن-کپل کی جگہ امت شاہ نے اپنے بیٹے کو پورے ہندوستان کا کرکٹ سونپ دیا، یہی ہے مودی کا سسٹم‘تمل ناڈو کانگریس نے چنئی میں منعقد ہونے والے پروگرام کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں اور آئی لینڈ گراؤنڈ میں ایک بڑا ڈھکا ہوا پنڈال بنایا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر مانیکم ٹیگور نے پروگرام کے مقام کا معائنہ کیا اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر انچارج غلام احمد میر، جوائنٹ انچارج نویدیت الوا، وزراء راجیش کمار اور وشواناتھن اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی رہنما تھرہائی کوتبیرٹ بھی موجود تھیں۔چھاتروں کی گونج: ’سسٹم کو اسٹوڈنٹس نہیں، اندھ بھکت چاہیے‘، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہمنتظمین کے مطابق تمل ناڈو بھر میں تشہیر کے لیے جاری کی گئی ویب سائٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ تاہم اس مکالمے میں صرف ان 10000 طلبہ کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہیں شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ریاست بھر کے کئی کالجوں کے طلبہ کی پروگرام میں شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے پنڈال کے باہر بڑی اسکرینیں لگائی ہیں تاکہ مرکزی احاطے کے باہر جمع ہونے والے لوگ بھی پروگرام دیکھ سکیں۔اندور: ’چھاتروں کی گونج‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، طلبا نے راہل بھیا کو کھل کر بتائے اپنے مسائل، دیکھیں تصویری جھلکیاںپروگرام کے مقام پر پینے کے پانی اور بیت الخلاء کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کالجوں کے پرنسپلوں، پروفیسروں اور سابق پرنسپلوں سمیت تقریباً 350 مدعو تعلیمی نمائندوں کے لیے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کانگریس عہدیدار راہل گاندھی کی آمد سے قبل پروگرام کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان تیاریوں میں طلبہ کی شرکت اور مقام پر دستیاب سہولیات کا انتظام شامل ہے۔ حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی رات 9:30 بجے چنئی سے نئی دہلی کے لیے پرواز کریں گے۔