اسکول بس حادثے میں 4 طالب علموں سمیت 5 ہلاک، 14 زخمی

Wait 5 sec.

کھٹمنڈو: نیپال کے وسطی علاقے پوکھرا میں اسکول بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 4 طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری۔بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تعداد اسکول کے طالب علموں کی تھی۔حادثے کا شکار ہونے والے پانچ افراد کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جن میں ایک طالب علم کے والد بھی شامل ہیں جبکہ 14 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔امریکا: پہلی جماعت کے طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی، پولیس کو دھمکایا (واقعے کی مکمل ویڈیو جاری)رپورٹس کے مطابق بس میں مقامی نجی اسکول کے طلبہ، بس کا عملہ اور ایک طالب علم کے والد سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔