ٹرمپ کا ایران کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے تاہم بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے، ایران معاشی اور عسکری طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا۔ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل میں ایک بیرل بھی ایران جانے یا ایران سے آنے والا نہیں تھا۔اس سے قبل امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری امریکا اور اسرائیل کی جنگ، جو اب آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت کون چلا رہا ہے۔ایران جنگ کے معاملے پر ماسکو کا مؤقف واضح ہے، روسی صدر پیوٹنٹرمپ نے کہا تھا ”ان کے رہنما ختم ہو گئے، ان کے بعد آنے والے رہنماؤں کا دوسرا گروپ بھی ختم ہو گیا، اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ آخر ملک کون چلا رہا ہے۔“