تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کا جواب اگلے چند روز میں دینے کا عندیہ دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ فی الحال امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اگلے چند دنوں میں اپنا جواب دے دیں گے۔عراقچی نے ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے تاہم بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے، ایران معاشی اور عسکری طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ٹرمپ کا ایران کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا دعویٰٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا۔ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل میں ایک بیرل بھی ایران جانے یا ایران سے آنے والا نہیں تھا۔