جدہ: اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کی جانب سے سعودی عرب کے کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرحوثی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی حملوں میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر او آئی سی کی جانب سے افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اوآئی سی نے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کے اقدامات کی حمایت کی گئی۔ایران جنگ کے معاملے پر ماسکو کا مؤقف واضح ہے، روسی صدر پیوٹنبیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔