آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے جلد بند کر دیں گے: پاسداران انقلاب کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران (7 اکتوبر 2026): ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے جلد بند کر دیں گے، آبی گزر گاہ بند ہے اور ایرانی فوج کا اس پر مکمل کنٹرول ہے۔بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ایران کے جائز مطالبات پورے ہونے تک برقرار رہے گی، چند افراد چھوٹی کشتیوں پر آبی گزر گاہ سے تیل اسمگل کر کے ٹینکروں تک پہنچا رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کو کون چلا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپایرانی کمانڈر کے مشیر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل اسمگلنگ کیلیے سمندری چٹانیں کاٹ کر خفیہ راستے بنائے گئے ہیں، آبی گزر گاہ میں تیل اسمگلنگ کیلیے بنائے گئے خفیہ راستے جلد بند کر دیے جائیں گے۔اسماعیل بقائیدوسری جانب، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ فالس فلیگ کارروائیاں امریکا اور اسرائیلی جرائم کی اصل نوعیت کو نہیں چھپا سکتیں، فالس فلیگ میں پہلے واقعہ تخلیق اور پھر الزام دوسرے فریق پر عائد کر کے آخر میں فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور دنیا بھر کی عوامی رائے ایران کے خلاف غیر قانونی و جارحانہ جنگ سے بیزار ہو چکی ہے، جارحین کے پاس اپنی عسکری جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے، دشمن نجات کیلیے مایوسی کی حالت میں جھوٹ کے سہاروں سے چمٹے ہوئے ہیں۔