امریکن کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر برطانوی حکومت نے حفاظتی ہدایات جاری کر دیں۔امریکن ساختہ ایکس ایف جی وائرس سے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ صحت برطانیہ نے ہدایت کی ہے کہ وائرس برطانیہ بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا عوام کورنا علامات ظاہر ہونے پر فیس ماسک استعمال کریں۔برطانیہ کی ‘ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی’ کے تازہ ترین اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کووڈ کے کیسز کی وجہ سے اسپتال میں داخلے کی شرح میں 400 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس سے پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ‘این ایچ ایس’ (NHS) پر مزید بوجھ پڑا ہے۔گزشتہ ماہ کیسز کی تعداد اگست کے 1,374 سے بڑھ کر 4,589 ہو گئی تھی، اور اسپتال میں بستر کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد تقریباً 5,000 تک پہنچ گئی۔تشویشناک بات یہ ہے کہ اسپتال میں داخلے کا باعث بننے والے مثبت ٹیسٹوں میں سے نصف سے زیادہ کا تعلق ‘XFG’ ویرینٹ سے تھا، جسے ‘اسٹریٹس’ (Stratus) یا ‘امریکن کووڈ’ بھی کہا جاتا ہے۔