چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈران کو حراست میں لیے جانے اور بعد میں رہا کیے جانے کے معاملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج خاموشی اختیار کر لی گئی تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔Delhi: On the INDIA bloc’s protest against CEC Gyanesh Kumar, Congress MP Imran Masood says, "My health also deteriorated at night. We also returned at around 10 PM. In a democracy, these things do not matter; arrests and protests are part of the process. But what is being done… pic.twitter.com/jD2woZrFIS— IANS (@ians_india) October 7, 2026خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات چیت میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ ’’رات میں میری بھی طبیعت خراب ہو گئی تھی، ہم بھی رات 10 بجے واپس لوٹے ہیں۔ جمہوریت میں گرفتاری اور احتجاج جیسی چیزوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی، یہ سب چلتا رہتا ہے۔ لیکن جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے جو کچھ کیا جا رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، کیونکہ انہوں نے تماشا بنا رکھا ہے۔‘‘ عمران مسعود نے سی ای سی گیانیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر عوام کا جو بھروسہ اور اعتماد تھا، اسے توڑ دیا گیا ہے۔ انہیں عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ایس آئی آر تنازعہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے چھتیس گڑھ کا دورہ ملتوی کیا’ووٹ چوری‘ اور گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے عمران مسعود نے کہا کہ ’’راہل گاندھی نے جو بیداری پیدا کی ہے، وہ اب طوفان اور آندھی بن چکی ہے۔ اس آندھی میں سب پتوں کی طرح اڑ جائیں گے۔ یہ ہنگامہ گلی گلی میں ہوگا، پورے ملک میں لوگ اس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نظر آئیں گے۔‘‘ بی جے پی کے اس دعوے پر کہ 13 کروڑ نام صرف ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نشان زد کیے گئے تھے، انہیں ہٹایا نہیں گیا، پر جوابی حملہ کرتے ہوئے عمران مسعود نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے کروڑوں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آپ نے نام ہٹائے نہیں، بلکہ انہیں اس طرح فہرست میں درج کر دیا کہ وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ آپ نے انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا۔ آپ اسی طرح جیت گئے۔ جتنے لوگوں کو آپ نے حق رائے دہی سے محروم کیا، اس سے بھی کم ووٹوں سے آپ نے حکومت بنا لی۔ ایسی صورت میں آپ کی پوری حکومت ہی غیر قانونی ہے۔‘‘