واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔روئٹرز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتیں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی امریکی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جس کے پیش نظر انھوں نے منگل کو کہا کہ وہ وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔جب ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وفاقی پیٹرول ٹیکس معطل کر دینا چاہیے تو انھوں نے کہا ’’ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹرمپ حالیہ مہینوں میں بھی امریکی پٹرول ٹیکس معطل کرنے کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔ایک دن قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ڈیزل تک رسائی بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، امریکی صدر نے اس اقدام کا اعلان نیبراسکا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران کیا تھا۔موت کے انجیکشن سے دو بار بچنے والی کرسٹا پائیک کو ہوش آ گیا، باتیں بھی کرنے لگیپیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتیں وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے لیے خطرہ ہیں۔ ان انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول داؤ پر ہے۔ اس وقت ری پبلکن پارٹی کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں معمولی اکثریت حاصل ہے۔18.4 سینٹ فی گیلن وفاقی پیٹرول ٹیکس ختم کرنے کے لیے کانگریس کو قانون سازی کرنا ہوگی۔پیر کو مکمل کیے گئے روئٹرز/اِپسوس کے ایک سروے کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فی صد کی ریکارڈ کم سطح پر برقرار رہی ہے۔ امریکی شہریوں کو سب سے زیادہ تشویش زندگی گزارنے کی بڑھتی ہوئی لاگت کے بارے میں ہے، جس میں پٹرول اور ڈیزل کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے مزید اضافہ کیا ہے۔