ریاض: سعودی عرب کی جانب سے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے تناؤ میں اضافہ یمن کے بحران کو طویل کر دے گا۔ حوثیوں کے خطرے کے اثرات یمن اور خطے سے آگے تک جاتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا زور دیکر کہنا تھا کہ مملکت یمن کو اپنی سلامتی کو دھمکانے والے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔رپورٹس کے مطابق اُنہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا شہری اثاثوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے جو شہری ہوا بازی کی سلامتی کو دھمکاتا ہے۔پائلٹ طیارے کو اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے ٹکرانا چاہتا تھا، اٹارنی جنرل یو اے ایانہوں نے اپنے دفاع اور اپنی سلامتی کی حفاظت کے لیے اپنے ملک کے مسلمہ حق پر زور دیا۔