جنوبی افریقہ کی امن نوبیل انعام یافتہ نوی پلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انعام شیئر کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل دیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی نوبیل امن انعام یافتہ ممتاز وکیل اور سابق جج نوی پلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نوبیل امن انعام شیئر کرنے سے متعلق ایک سوال پر انتہائی دلچسپ اور شوخ ردِعمل کا اظہار کیا۔نوی پلے کا کہنا تھا کہ جب مجھے ابتدائی طور پر اس حوالے سے بتایا گیا تو لگا کہ یہ محض ایک مذاق ہے۔ تاہم، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "ایک وکیل اور سابق جج ہونے کے ناطے میں محض افواہوں پر یقین نہیں کرتی اور اب بھی اس خبر کی قانوناً تصدیق کرنا چاہتی ہوں”۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSنوی پلے نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگر تقریب میں موجود لوگ زور دار تالیاں بجائیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی یہ عالمی اعزاز شیئر کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ نوی پلے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی ایک توانا آواز سمجھی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ اہم کاموں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی ملٹری آپریشنز اور مظالم کو دوٹوک الفاظ میں "نسل کشی” قرار دیا تھا۔