راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر، آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کا الزام

Wait 5 sec.

دہلی پولیس نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور ’انڈیا‘ بلاک کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے خلاف آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کے معاملے میں شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق افسران نے بدھ (7 اکتوبر) کو بتایا کہ دہلی پولیس کو اپوزیشن کے کئی لیڈران کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔Delhi Police registers FIR over unauthorised entry of Rahul, Priyanka Gandhi into Akashvani Bhavan during INDIA bloc protestRead @ANI Story | https://t.co/C8OfSu584h #RahulGandhi #FIR #PriyankaGandhi #INDIAbloc #AkashvaniBhavan pic.twitter.com/WrEWoig9eK— ANI Digital (@ani_digital) October 7, 2026منگل (6 اکتوبر) کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اراکین پارلیمنٹ آکاشوانی بھون کے احاطے میں جمع ہوئے تھے۔ وہ الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ اپوزیشن کا یہ احتجاج ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔کانگریس احتجاج: راہل اور پرینکا گاندھی کنگز وے کیمپ سے رہا، تقریباً 2 گھنٹے بعد حراست ختمپولیس کی جانب سے آگے بڑھنے سے روکے جانے کے بعد پہلے اپوزیشن لیڈر سڑک پر بیٹھ گئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ بعد میں راہل گاندھی اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو پولیس کی بیریکیڈ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کانگریس لیڈر اور دیگر مظاہرین داخلی دروازے سے آکاشوانی بھون کے احاطے میں داخل ہوگئے۔راہل گاندھی کو حراست میں لیے جانے پر کھڑگے برہم، کہا- ’عوام ہر کارروائی کا حساب لے گی‘احتجاج کے دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کو آکاشوانی بھون اور نیتی آیوگ کے دفتر کے قریب پارلیمنٹ اسٹریٹ پر روک دیا گیا۔ بعد میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا کو احاطے کے اندر ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ آکاشوانی بھون میں احتجاج کو رات بھر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مظاہرین سے احاطہ خالی کرنے کو کہا گیا۔ پولیس نے کہا کہ انکار کرنے والوں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ بعد میں احتجاج کے دوران پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ’انڈیا بلاک‘ کے دیگر لیڈران کو حراست میں لے لیا تھا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔