لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا 10 اکتوبر کو تمل ناڈو کے چنئی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ آئس لینڈ گراؤنڈ میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے لیے جب تک وہ پہنچتے، تب تک نوجوانوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو چکی تھی۔ اسٹیج پر پہنچتے ہی راہل گاندھی نے طلبا اور نوجوانوں کا پُرجوش استقبال کے لیے شکریہ ادا کیا اور تمل ناڈو سے جڑے کچھ اہم ایشوز پر گفتگو کی۔ انہوں نے نیٹ (NEET)، تعلیم کے لیے فنڈ، ریاستی یونیورسٹیوں اور حد بندی کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے فیصلوں سے تمل ناڈو کے مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔It is an honour for me to be here in the great land of Tamil Nadu. As I often say, I always learn something from you - from the wisdom of Tamil Nadu.: LoP Shri @RahulGandhi Chennai, Tamil Nadu pic.twitter.com/cqhduUFXkk— Congress (@INCIndia) October 10, 2026راہل گاندھی نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کی زبان، ثقافت، تاریخ اور روایات پر حملہ کیا جا رہا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے مودی حکومت پر ہندی تھوپنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تمل زبان اور ثقافت کو کسی دوسری زبان یا ثقافت سے کمتر نہیں سمجھا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کی زبان اور ثقافت پر حملہ کرنا ہندوستان، تمل ناڈو اور جمہوریت پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ راہل نے اپنی تقریر کے دورا یہ بھی کہا کہ تجسس کی شروعات سوال پوچھنے سے ہوتی ہے اور سوال پوچھنا جمہوریت کی بنیاد ہے۔ . The foundation of your curiosity is your language, culture, tradition, history, and land.: LoP Shri @RahulGandhi Chennai, Tamil Nadu pic.twitter.com/2KlTSoyhTd— Congress (@INCIndia) October 10, 2026راہل گاندھی نے نیٹ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تمل میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی ایم بی بی ایس سیٹوں میں حصہ داری کم ہوئی ہے۔ انہوں نے اسے ریاست کے طلبا کے مفادات سے جڑا مسئلہ قرار دیا۔ انھوں نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے لیے ملنے والی رقم کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو کو ملنے والی رقم روک رہی ہے، جو کہ تقریباً 3,300 کروڑ روپے ہے۔MODI IS DESTROYING THE FOUNDATION OF CURIOSITYLANGUAGE IMPOSITION▪️₹3,300 Cr Withheld From Tamil Nadu Schools Via NEPCENTRALISATION▪️87% Fall In Tamil-Medium Students' Share Of MBBS Seats Via NEETRSS-IFICATION▪️70% Of State Universities Without VCs, Blocked By… pic.twitter.com/d5gZkG0dn1— Congress (@INCIndia) October 10, 2026راہل گاندھی نے تمل ناڈو کی ریاستی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کے عہدے خالی ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کی تقریباً 70 فیصد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر نہیں ہیں۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ گورنر کے ذریعہ یونیورسٹیوں میں آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حد بندی معاملہ پر اپنی بات رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے تمل ناڈو کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور پارلیمنٹ میں ریاست کی آواز کمزور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اسے ریاست کے حقوق اور نمائندگی سے جڑا مسئلہ قرار دیا۔We are not going to let Narendra Modi attack Tamil Nadu’s language, history and culture. He is not going to touch Tamil Nadu.: LoP Shri @RahulGandhi Chennai, Tamil Nadu pic.twitter.com/w5b5VwYE5o— Congress (@INCIndia) October 10, 2026راہل گاندھی نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے ایک خاص مشورہ دیا کہ وہ اپنے من میں چھپے سوالات ضرور پوچھیں، خاموش نہ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ سوال پوچھنا تجسس اور ترقی کی بنیاد ہے۔ پیریار کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیریار نے ہر چیز پر سوال اٹھائے تھے۔ جمہوریت میں سوال پوچھنا لوگوں کا حق ہے اور آئین اس حق کی حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنی زبان، ثقافت اور تاریخ سے جڑے رہنے کے ساتھ ساتھ سوال پوچھتے رہیں۔ ?As Periyar ji said, "Do not follow anything just because someone else has said it. Analyse and inquire into everything."Thiruvalluvar ji wrote, "The deeper you dig a well in sand, the more water springs up; the more you learn, the… pic.twitter.com/jthuX66Iyi— Congress (@INCIndia) October 10, 2026