امریکی عدالت کا ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم

Wait 5 sec.

امریکا: وفاقی جج کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے وفاقی جج نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم دیا۔رپورٹس کے مطابق جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے استعمال نہ کریں۔کوس کومن نام کے ادارے نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ اشتہارات عوامی خدمت کے اعلانات کیلیے نہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈا ہیں جنہیں ریپبلکن امیدواروں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی سے متعلق جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔روبوٹ یا انسان؟ ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ’پراسرار خاتون‘کون؟ حقیقت سامنے آگئیڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر حالیہ پوسٹ میں لکھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا نفاذ کیا جا رہا ہے او یہ فوری طور پر نافذ ہوگی، دونوں ممالک اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔امریکی صدر کے اس دعوے پر روس اور یوکرین نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔