صنعا: یمن کے حوثی گروہ نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ لوگ سعودی عرب کے ایئرپورٹس کا استعمال نہ کریں، ہم تمام بین الاقوامی کمپنیوں، ماہرین، ملازمین، کارکنوں اور دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے لیے اپنی یہ تنبیہ دوبارہ دہراتے ہیں۔یحییٰ سریع نے خبردار کیا کہ لوگ سوائے مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے دوسرے سعودی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں نہ چلائیں، کیوں کہ وہ محفوظ نہیں ہیں۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے زیرِ کنٹرول یمنی علاقوں پر 124 فضائی حملے کیے۔کنگ خالد ایئرپورٹ حملے میں پاکستانی شہری جاں بحقحوثی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 کارروائیوں میں کنگ خالد ایئرپورٹ پر 3 مراحل میں حملے، شُگدم گیس فیسلٹی پر حملہ، آرامکو کی تنجیب آئل ریفائنری پر حملہ اور دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کیے گئے ہیں۔