لندن: برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سفارتخانے نے مدینہ ایئرپورٹ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کے سفر سے گریز کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ہفتے کو حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ جان سے جانے والوں میں امریکا، سعودیہ، بنگلادیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کے شہری شامل ہیں۔آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہکنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اتوار کی شام دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔