حیرت انگیز ’ڈور لاک‘ جو اپنی بجلی خود بناتا ہے

Wait 5 sec.

آن لائن خرید و فروخت کی معروف امریکی کمپنی ایمیزون نے نیا اسمارٹ لاک متعارف کرایا ہے، جس کی بیٹری ختم ہو جائے تو ڈائل گھما کر بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ایمیزون کے اسمارٹ ہوم برانڈ ’رِنگ‘ نے اپنا پہلا اسمارٹ ڈور لاک متعارف کرا دیا ہے، جس کی خاص بات سامنے موجود بڑا ڈائل ہے، جسے گھمانے سے عارضی طور پر بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ایمیزون کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے رنگ اسمارٹ لاک کا منفرد ڈیزائن اسے دیگر اسمارٹ لاکس سے مختلف بناتا ہے۔لاک کی بیٹری مکمل طور پر ختم ہوجانے کی صورت میں بھی صارف دروازہ کھول سکے گا، جس کے لیے سامنے موجود ڈائل کو چند مرتبہ گھمانا ہوگا۔ ڈائل گھمانے سے اتنی بجلی پیدا ہوگی کہ لاک کو فعال کرکے دروازہ کھولا جاسکے۔دورازہ کھولنے کے چار طریقےنیا اسمارٹ لاک دروازہ کھولنے کے لیے چار مختلف طریقے فراہم کرتا ہے، صارف فنگر پرنٹ سینسر کے ذریعے لاک کھول سکتا ہے، کی پیڈ پر مخصوص کوڈ درج کرسکتا ہے، اسمارٹ فون ایپ استعمال کرسکتا ہے یا ایمیزون الیکسا کے ذریعے لاک کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ فون قریب لانے پر دروازہ نہیں کھلے گارِنگ اسمارٹ لاک میں الٹرا وائیڈ بینڈ اور این ایف سی ٹیکنالوجی شامل نہیں کی گئی، اس لیے صارف صرف فون یا کسی کی کارڈ نما ڈیوائس کو لاک کے قریب لاکر دروازہ نہیں کھول سکے گا۔تاہم اسمارٹ لاک میں رسائی کے انتظام سے متعلق متعدد سہولیات موجود ہیں، صارف مختلف افراد کے لیے مخصوص سکیورٹی کوڈز بنا سکتا ہے اور یہ بھی طے کرسکتا ہے کہ کوئی کوڈ دن کے کس وقت تک فعال رہے۔مثلاً گھر میں صفائی یا مرمت کے لیے آنے والے کسی سروس فراہم کنندہ کو ایسا کوڈ دیا جاسکتا ہے جو صرف چند گھنٹوں کے لیے کام کرے۔ اس طرح گھر کے مالک کو کسی شخص کو مستقل رسائی دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔رِنگ کی موبائل ایپ کے ذریعے صارف گھر سے دور رہتے ہوئے بھی یہ جان سکتا ہے کہ دروازہ لاک ہے یا نہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر ایپ کے ذریعے لاک کو کنٹرول بھی کیا جاسکتا ہے۔کمزور وائی فائی میں بھی کنکشن برقراررِنگ اسمارٹ لاک ایمیزون کی سائیڈواک ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے اگر گھر میں وائی فائی سگنل کمزور ہو تو لاک قریبی ایمیزون یا رِنگ ڈیوائسز کے ذریعے کنکشن برقرار رکھنے کی کوشش کرسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق رِنگ اسمارٹ لاک کو امریکا میں 2027 کے اوائل میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔ یہ لاک سیاہ، سلور اور کانسی کے رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کی متوقع قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے۔نئے اسمارٹ لاک کا سب سے نمایاں پہلو بظاہر اس کا وہ مکینیکل ڈائل ہے جو عام حالات میں لاک کے ڈیزائن کا حصہ محسوس ہوتا ہے، لیکن بیٹری ختم ہونے کی صورت میں صارف کے لیے ہنگامی طور پر بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں