امریکا میں ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کے گھر پر وفاقی اہلکاروں نے تلاشی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق الہان عمر کے گھر کی تلاشی پیر کو فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں لی گئی، الہان عمر کے گھر کی تلاشی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں نے لی۔خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس کا کہنا ہے کہ دو باخبر افراد نے الہان عمر کے گھر کی تلاشی کی تصدیق کی تاہم تحقیقات کی نوعیت اور ان کے اصل مقاصد سے متعلق فوری تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔جے ڈی وینس نے مئی میں الہان عمر کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیا تھا، جے ڈی وینس نے الہان عمر کیخلاف امیگریشن فراڈ کے الزام کی تحقیقات کا اشارہ دیا تھا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ الہان عمر امیگریشن فراڈ کے الزامات کی تردید کر چکی ہیں اور الہان عمر کے نمائندے کو مؤقف جاننے کے لیے ای میل بھیجی گئی۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں عدالتی اجازت نامے کے تحت تلاشی لی گئی جس کے لیے عدالتی وارنٹ امریکی محکمہ انصاف نے حاصل کیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے تلاشی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔