میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کی ایل کاسٹیلو جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 9 قیدی اور ملاقات کے لیے آیا ہوا بچہ ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی سیکرٹریٹ برائے عوامی تحفظ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں مزید 16 قیدی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ کے مطاجبق مختلف اداروں کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے صورتِ حال پر قابو پالیا ہے اور اب جیل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دفتر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔پولینڈ کے اسکول میں چاقو حملے میں7 افراد زخمیحکام کے مطابق سماجی کارکن متاثرین کے اہلِ خانہ کو صورتِ حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔احتیاطی تدبیر کے طور پر جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی قیدی محفوظ ہیں۔