امریکا: پہلی جماعت کے طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی، پولیس کو دھمکایا (واقعے کی مکمل ویڈیو جاری)

Wait 5 sec.

ورجینیا (9 اکتوبر 2026): امریکا میں ایک اسکول میں پہلی جماعت کے 6 سالہ طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی پولیس کو بھی دھمکیاں دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تین سال قبل 6 جنوری 2023 کا ہے تاہم رچ نیک ایلیمنٹری اسکول (جس اسکول میں یہ واقعہ ہوا) کی پولیس باڈی کیم ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو مغلظات بک رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ جیل جانے سے ڈرتا نہیں ہے۔اسی دوران وہ اپنی ٹیچر ایبی زونر پر گولی چلاتا ہے، جو اس کے سینے پر لگتی ہے جب کہ فائرنگ کے وقت کلاس میں 16 طالب علم بھی موجود تھے، تاہم ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے تھے۔پولیس کی جانب سے اب جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور زمین پر پڑا دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔ A 6-year-old shot his teacher. Richneck Elementary, Jan 6, 2023.Court unsealed Officer Brian Torrez’s bodycam Oct 6, 2026. The Virginian-Pilot / Daily Press https://t.co/TPphaycltx— Patriot (@_Patriot1776Q_) October 7, 2026 عدالتی دستاویزات میں بچے کی مکمل شناخت ظاہر کرنے کے بجائے صرف جے ٹی کے نام سے شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو بتاتی ہے کہ بچہ واقعے سے قبل محدود اوقات کے شیڈول پر اسکول آتا تھا۔چلتی ٹرین سے درجنوں مسافر باہر کود گئے (ویڈیو وائرل)