ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے میں 309 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔شاہ خالد ایئرپورٹ پر اس ہفتے ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے، جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے میں امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا بھی ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔میزائل حملے کے بعد شاہ خالد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت ایئرپورٹ آج رات 9 بجے تک بند رہے گا، نوٹم جاری کر دیا گیا، میزائل حملے میں املاک کو پہنچے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، پاسدارانِ انقلابریاض ایئرپورٹ کی درجنوں پروازوں کو دمام، جدہ، مدینہ اتار لیا گیا، دمام، جدہ، مدینہ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، ریاض ایئرپورٹ کی آج کے لیے 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل پروازوں کی صورت حال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔روئٹرز کے مطابق ہفتے کا یہ حملہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سعودی مملکت پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ تھا۔ یہ حملہ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ہوا اور سعودی عرب کے خطرات سے آگاہ کرنے والے نظام نے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا۔ اس ہفتے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس سے پہلے ہونے والے 2 حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے اور رن وے پر کھڑے سعودی تجارتی طیارے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے حملے کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔حملے کے بعد حوثیوں کے میڈیا دفتر کے سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انھوں نے ’’ریاض کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کرا دیا ہے۔‘‘ حوثیوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مسافر بردار طیاروں کو سعودی فضائی حدود سے گریز کرنا چاہیے۔ یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے پیر سے حوثیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جس کے بعد حوثیوں نے سعودی فضائی حدود کو فوجی کارروائیوں کا علاقہ قرار دے دیا ہے۔