ایس آئی آر کے خلاف پورے ملک میں جاری احتجاج کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکی سیکورٹی میں کیا گیا اضافہ

Wait 5 sec.

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی سیکورٹی مزید مضبوط کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان مرکزی حکومت نے ان کی موجودہ سیکورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانیش کمار کی دہلی میں واقع رہائش گاہ، الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر اور ان کی ذاتی سیکورٹی میں اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔Amid protests against chief election commissioner Gyanesh Kumar over alleged irregularities in the ongoing Special Intensive Revision (SIR) of electoral rolls, the Union government has further upgraded his existing Z+ security cover, with more personnel now deployed outside his… pic.twitter.com/JbyWXfvFOs— Hindustan Times (@htTweets) October 8, 2026سیکورٹی میں یہ اضافہ حالیہ سیکورٹی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات سے وابستہ افسران کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو پہلے ہی اعلیٰ سطح کی سیکورٹی حاصل ہے۔ اب حالات کے نئے جائزے کے بعد ان کے سیکورٹی گھیرے میں اضافی جوان شامل کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ احاطے کے اندر سی آئی ایس ایف کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے باہر آر اے ایف، سی آر پی ایف اور دہلی پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہرے صرف دہلی تک محدود نہیں رہے ہیں۔ اتر پردیش کے آگرہ میں ان کے آبائی گھر کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ 28 ستمبر کو کانگریس کارکنان نے آگرہ کے وجے نگر میں واقع ان کے آبائی گھر کے باہر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران گھر کے گیٹ اور دیوار پر قابل اعتراض نعرے لکھے گئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کئی لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد آگرہ واقع گھر کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔گیانیش کمار نے 6 اکتوبر کو انڈیا اتحاد کے 240 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ نہ کرنے کی وجہ سے اٹھایا پردہ!قابل ذکر ہے کہ ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں خصوصاً کانگریس مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ کانگریس اور انڈیا بلاک کے لیڈران نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ منگل (6 اکتوبر) کو اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد کئی لیڈران کو حراست میں لیا گیا تھا۔