ٹرمپ کا نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ردِعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال بھی نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو شرم ناک قرار دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے گزشتہ روز امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کیا اور ٹرمپ کی خواہش اس بار بھی پوری نہ ہوسکی۔رواں برس نوبیل امن انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ دینے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل امن انعام کے فیصلے نے ناروے کی ساکھ کو داغدار کردیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم ناروے کو نہیں بھولیں گے کہ آپ نے امریکا کو نوبیل امن انعام نہیں دیا۔ٹرمپ کی خواہش پھر پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام کسے ملا؟ اعلان ہوگیاواضح رہے کہ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل انعام سے نواز دیا گیا ہے۔