عمان میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے بڑی خوشخبری

Wait 5 sec.

مسقط: عمان میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے خصوصی ورک پرمٹ سروس متعارف کروادی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مخصوص پیشوں میں غیرملکی کارکن ورک پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔وزارت محنت کے مطابق خصوصی ورک پرمٹ اسکیم میں 9 پیشہ ورانہ گروپس شامل ہیں، گھریلو ملازم، بچوں کی دیکھ بھال اور ڈرائیونگ کے لیے ورک پرمٹ کی سہولت ہوگی۔رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ باغبانی، رہائشی سکیورٹی گارڈز اور گھریلو صحت کے معاونین بھی اسکیم میں شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خلیجی ملک عمان نے کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔عمان نے پنجاب سے ہنرمند کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیوں میں نرمی لانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تجویز پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے اور عمانی حکام نے ہنرمند افرادی قوت کی مسلسل ضرورت کا اعتراف بھی کیا ہے۔مریم نواز نے مسقط میں عمان کے وزیر برائے زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبسی سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے زراعت، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، آبی زراعت (ایکوا کلچر) اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔عمانی وزیر نے کہا کہ عمان میں ہنرمند کارکنوں کی مانگ بدستور زیادہ ہے اور پاکستانی نوجوان غیر معمولی مہارت اور صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ تعمیرات، آبی زراعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں پنجاب سے آنے والے ہنرمند کارکنوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔امریکا کا بڑا اقدام: ایچ ون بی ویزا پروگرام معطل کرنے کا فیصلہانہوں نے یہ بھی کہا کہ عمان مختلف شعبوں میں ہنرمند کارکنوں کی طلب کے بارے میں پنجاب کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گا۔وزیراعلیٰ نے عمان میں پنجاب سے ہنرمند کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے اقدامات کی تجویز دی تھی۔ منگل کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عمانی وزیر نے اس تجویز پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔