تہران: ایران نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں تہران کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھونڈا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ برطانیہ نے الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے، اعلامیہ میں برطانیہ سے ایران کے خلاف الزامات کے شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا فیئرفورڈ ایئر بیس سے متعلق برطانوی الزامات خاص مہم کا حصہ ہیں، برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔قبل ازیں، وزیرِ خارجہ برطانیہ ایڈ ملی بینڈ نے ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ گزشتہ ماہ آر اے ایف فیئر فورڈ کے فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے بعد یہ واضح کیا جا سکے کہ ’’برطانیہ اپنی سرزمین پر دھمکیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔‘‘طیارے کا دروازہ کھولنے، فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹنے پر ہالی ووڈ اداکارہ سلما بلیئر کی گرفتاریایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنے مجرمانہ نیٹ ورکس، پراکسی گروہوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی سرگرمیوں کے ذریعے برطانیہ کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ’’ناقابلِ قبول‘‘ ہیں۔ادھر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب ایڈ ملی بینڈ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں برطانیہ میں امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برطانیہ میں موجود امریکی اثاثوں کے تحفظ اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر بات چیت کی، اور برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔