پوپ لیو کا اپنی بیماری سے متعلق انکشاف، سرجری کا فیصلہ

Wait 5 sec.

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اپنی صحت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ پھیپھڑے میں ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہونے والی رسولی نکلوانے کے لیے جلد سرجری کروانا پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ لیو نے گزشتہ روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب کے دوران کہا کہ حالیہ طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے پھیپھڑے میں رسولی کی تشخیص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رسولی کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کے لیے طبی عمل تجویز کیا ہے۔پوپ فرانسس کی مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر تشویشپوپ کا کہنا تھا کہ سرجری آئندہ چند روز میں طے کی گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔