ریاض (13 اکتوبر 2026): سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے زائرین کو نشانہ بنانا قابل مذمت جرم ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری تنصیبات پر حملے اور معصوم جانوں کا ضیاع عظیم جرائم میں شامل ہے۔مفتی اعظم سعودی عرب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے زائرین کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت جرم ہے۔شیخ صالح بن فوزان الوزان نے کہا کہ حرمین شریفین اور زائرین کو نشانہ بنانے والوں کا انجام ہلاکت اور بھیانک عاقبت ہے۔واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کے ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں جس میں اب تک کئی بے گناہ سعودی شہریوں سمیت کئی غیر ملکی شہری جان سے جا چکے ہیں۔ ان میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔حوثیوں نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی