فرانس: ہیکرز کا سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ، فریجوں کا ٹمپریچر بڑھا کر منوں خوراک خراب کر دی

Wait 5 sec.

پیرس (13 اکتوبر 2026): ہیکرز نے فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ کر کے فریجوں کا ٹمریچر ہیٹنگ کر کے ملین ڈالرز کی خوراک خراب کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے فرانس میں سیکڑوں سپر مارکیٹوں پر غیر متوقع سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ ہیکرز نے اس سافٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کیا جو ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت ریگولیٹ کرتا تھا اور اسے فریزر سے پچاس ڈگری میں تبدیل کردیا۔اس حملے میں سپر مارکیٹس کی 100 سے زیادہ چینز کو نشانہ بنایا گيا ہے۔فریج اور فریزرز کا درجہ حرارتت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی وجہ سے اس میں رکھی گئی فروزن خوراک خراب ہو گئی جب کہ درجنوں مقامات پر فریجوں میں آگ بھڑک اٹھی۔اس سائبر حملے میں فرانس کے کئی بڑے سپر مارکیٹ گروپس متاثر ہوئے ہیں اور نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس بھر میں خوراک فروخت کرنے والے کئی بڑے اداروں کے منسلک ریفریجریشن سسٹمز کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے باعث خوراک ضائع ہونے کے ساتھ آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ہیکرز نے اس حملے میں سپر مارکیٹس کے ڈیجیٹل ریفریجریشن سسٹمز (کولنگ سسٹمز) کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہیک کرکے ڈیفروسٹ موڈ پر لگا دیا، جس کی وجہ سے فریج اور فریزر کا درجہ حرارت بڑھ کر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔اس شدید گرمی کے باعث گوشت، سبزیوں اور جمی ہوئی اشیا سمیت تمام تازہ خوراک اور فروزن پروڈکٹس خراب ہو گئیں، اور حفظان صحت کے اصولوں کے پیش نظر سپر مارکیٹ انتظامیہ کو لاکھوں یورو مالیت کا سارا کھانا ضائع کرنا پڑا۔