چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے انڈیا بلاک کے رہنماؤں سے ملاقات کی تجویز سے انکار کر دیا

Wait 5 sec.

چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے پیر یعنی آج  12 اکتوبر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور دیگر کو ان سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں، ایس آئی آر عمل اور مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے سلسلے میں چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی جے آئی جسٹس سوریہ کانت نے انڈیا بلاک کے رہنماؤں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات ای میل کے ذریعہ بھیجے گئے جواب میں بتائی ہیں۔اس سے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے نوجوان کل دہلی میں پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کے دلوں میں نفرت یا غصہ نہیں تھا، محبت تھی۔ لیکن پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے انہیں مارا پیٹا۔ ہمیں ایسا ہندوستان نہیں چاہیے۔ اس کے علاوہ، پیریعنی آج  12 اکتوبر کو، ہم بطور ہندوستانی سپریم کورٹ کی طرف مارچ کریں گے۔ ہم سب مل کر پارٹی، مرد و خواتین، ذات، برادری اور ریاست کی ہر دیوار سے اوپر اٹھ کر آگے بڑھیں گے۔Yesterday, the nation's young came out in Delhi to peacefully protest. They came with love in their hearts, not hatred or anger. They were beaten, both by cops and BJP goons. This is not the India we want.Tomorrow, we will march to the Supreme Court as Indians, united beyond… pic.twitter.com/9wyb3kN1kr— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 11, 2026راہل نے کہا کہ ملک کے نوجوان، تمام اپوزیشن پارٹیاں، جو لوگ سول سوسائٹی اور جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں، وہ تمام لوگ جو ہندوستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ساتھ دیں گے۔ ہم ملک کی جانب سے چیف جسٹس کو یادداشت پیش کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹ چوری بند ہو، ایس آئی آر پر پابندی لگائی جائے اور گیانیش کمار استعفیٰ دیں۔ راہل نے کہا ہے کہ نریندر مودی، امت شاہ، اجیت ڈوول اور موہن بھاگوت ہندوستان کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔ یہ بزدل ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ انہیں پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ ہم سب مل کر چلیں گے – محبت، بھائی چارے اور حب الوطنی کے ساتھ۔ ڈرو مت۔ کل پورا ہندوستان سپریم کورٹ کی طرف مارچ کرے گا۔یوگیندر یادو نے پوسٹ کیا اور کہا، 'چلو گھنٹی بجانے چلتے ہیں۔ پیر کو ملک بھر سے نوجوان، عوامی تحریکوں کے دوست اور انڈیا اتحاد کے رہنما سپریم کورٹ سے انصاف کے حصول کے لیے نکلیں گے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں لوگوں سے اپیل کی ہے۔