دہلی-این سی آر میں نئے ہفتہ کی شروعات تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس بارش نے موسم کا مزاج پوری طرح بدل دیا ہے۔ راجدھانی دہلی سے لے کر نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد تک بارش کے بعد درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے موسم میں ہلکی ٹھنڈک محسوس ہونے لگی ہے۔ آسمان پر کالی گھٹائیں پوری طرح چھائی ہوئی ہیں، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دن بھر موسم ایسا ہی رہنے والا ہے۔#WATCH | Delhi: Rainfall triggers waterlogging in the Jhandewalan Temple area. pic.twitter.com/XV1ifk65c4— ANI (@ANI) October 11, 2026محکمۂ موسمیات نے اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی ٹھنڈ کا اثر اب زیادہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اتوار کی شام سے ہی این سی آر میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور پیر کی علی الصبح بارش نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ موسم میں اس تبدیلی کی وجہ مغربی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) بتائی جا رہی ہے، جس کا اثر شمالی ہندوستان کے موسم پر پڑا ہے۔پیر کی علی الصبح گرج چمک کے ساتھ دہلی، نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم کافی خوش گوار ہو گیا۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورت حال بھی پیدا ہو گئی۔ دہلی کے وسطی اور جنوبی حصوں، خاص طور پر کناٹ پلیس اور کالکاجی مندر کے آس پاس بھی بادل جم کر برسے۔ اس موسلادھار بارش کے سبب صبح سویرے ہی ٹریفک جام والی صورت حال دیکھنے کو ملنے لگی۔ محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ آج دہلی میں بارش ہو سکتی ہے۔ شاردیہ نوراتری کے دوسرے دن جھندے والان مندر کے آس پاس کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال دیکھی گئی، جس کی وجہ سے عقیدت مندوں اور راہ گیروں کو آمد و رفت میں کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔#WATCH | Delhi: Rainfall triggers waterlogging in parts of the city. Visuals around Mahipalpur Flyover. pic.twitter.com/71aZK81IhU— ANI (@ANI) October 12, 2026ماہرین موسمیات کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی اس بارش سے آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر کے درجۂ حرارت میں مزید تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے اور کم از کم درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی۔ فی الحال پورے این سی آر میں بارش کے بعد ہوا صاف ہو گئی ہے اور موسم خوش گوار بنا ہوا ہے۔