برن: سوئٹزرلینڈ نے یمن میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے۔سوئس وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں انسانی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، جہاں اگست سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ آئی سی آر سی (ریڈ کراس) کو مزید 10 لاکھ سوئس فرانک کی ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور عالمی خوراک پروگرام کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار سوئس فرانک متحرک کیے جا رہے ہیں۔#Yemen | As the humanitarian situation in Yemen rapidly deteriorates, with over 180,000 people displaced since August, #Switzerland is providing CHF 1 million in additional emergency aid to @ICRC and mobilising CHF 650,000 for @WFP.We call on all parties to respect #IHL, protect civilians and return to dialogue.— Swiss MFA (@SwissMFA) October 7, 2026سوئٹزرلینڈ نے اپیل کی ہے کہ تمام فریق بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں، اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 3 قیامت خیز برس مکمل، الخدمت کی جانب سے مظلوموں کی اشک شوئیسوئس وزارت خارجہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، وہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی حمایت کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا سوئٹزرلینڈ بین الاقوامی قانون کے مطابق غزہ امن منصوبے اور نیویارک اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پابندی، جس میں غزہ تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی اور شہریوں کا تحفظ شامل ہے، سوئٹزرلینڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنا اور بات چیت کو فروغ دینا بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔