ایران نے آبنائے ہرمز میں ایل پی جی لے جانے والے بڑے جہاز کو نشانہ بنا دیا

Wait 5 sec.

تہران (9 اکتوبر 2026): ایرانی بحریہ سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز میں ایل پی جی لے جانے والے بڑے جہاز کو نشانہ بنا دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحریہ سپاہ پاسداران نے حالیہ بیان میں کہا کہ حملے میں جہاز کے انجن چلانے والے سسٹم میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جہاز کو غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا، خطے میں سمندری نقل و حمل پر کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری امریکی فوج پر عائد ہوتی ہے۔تہران کی بحری خلاف ورزیوں پر سخت تنبیہاس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے باہر بھی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی ہوگی، آبی گزر گاہ کی حدود سے باہر بھی قانون شکنی پر جہازوں کو سزا دی جائے گی۔ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ مضيق ہرمز کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی خلاف ورزی کرنے والے جہاز نشانہ بنیں گے۔