روس سے ایندھن، ’عوام کیلیے درست فیصلہ کیا، میرے لیے امریکا سب سے پہلے ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے توانائی کی مد میں روس کو 250 ارب ڈالر ادا کئے لیکن جعلی خبریں پھیلانے والا میڈیا اس معاملے کےقریب بھی نہیں جانا چاہتا۔صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کی روس کو 250 ارب ڈالر کی ادائیگی کی خبر میڈیا سامنے نہیں لانا چاہتا، میں نے امریکی عوام کے لیے درست فیصلہ کیا میرے لیے امریکا ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ڈیزلصدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس فوری طور پر امریکی اور عالمی منڈی کو 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا جس کے بعد روس فوری طور پر 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اور روسی توانائی سے ڈیزل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی، امریکیوں اور دنیا بھر میں ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی آئے گی، امریکی کسانوں، مویشی پالنے والوں، ٹرک ڈرائیوروں کیلئے قیمتوں میں کمی ترجیح ہے۔یوکرینروسی آئل ریفائنریز پر حملوں کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے عالمی سطح پر ڈیزل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، یوکرین کے حملوں سے امریکی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے جنگ کے خاتمے کے مواقع بارہا مسترد کیے، جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کے مواقع زیلنسکی نے بار بار ٹھکرائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو ایسا نیا صدر منتخب کرنا چاہیے جو روس کے ساتھ معاہدہ کر سکے، زیلنسکی کئی معاہدے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، میرے خیال میں یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آگیا ہے، یوکرین کو ایسا لیڈر چاہیے جو جنگ کے خاتمے کیلیے معاہدہ کر سکے۔امریکی صدر کے مذکورہ بیان کے بعد روس نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے زیلنسکی کے استعفیٰ کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یوکرینی صدر کی رخصتی کا امریکی مطالبہ ایک تاریخی اور اہم بیان ہے۔