صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ

Wait 5 sec.

(7 اکتوبر 2026) لوگ دولتمند بننے کے لیے پوری عمر لگا دیتے ہیں لیکن اب ایسا انوکھا مقابلہ ہو رہا ہے جس میں صرف ڈیڑھ گھنٹے سو کر لکھ پتی بنا جا سکتا ہے۔دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ہو جو امیر نہ ہونا چاہتا ہو اور اس کے لیے بعض لوگ ساری زندگی لگا دیتے ہیں۔ کچھ کروڑ پتی اور ارب پتی بن کر اپنا خواب پا لیتے ہیں اور کچھ راہ کی دھول میں مٹ جاتے ہیں۔تاہم دنیا میں ایک ایسا انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں لاکھوں کی دولت حاصل کرنے کے لیے برسوں کی محنت درکار نہیں بلکہ صرف ڈیڑھ گھنٹے سونا تھا اور جب وہ جاگے تو لکھ پتی بن چکے تھے۔یہ انوکھا مقابلہ جاپان میں ہوا، جہاں کے لوگ سخت محنتی مانے جاتے ہیں اور محنت کے لیے نیند کو بھی قربان کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں لوگوں کے ایک گروپ نے خود کو ’’نیند کے ماہرین‘‘ کا نام دے کر ایک ایسے مقابلے میں حصہ لیا، جس میں کامیابی کے لیے صرف لیٹنا، پرسکون ہونا اور جتنی جلدی ممکن ہو نیند کی آغوش میں چلے جانا ضروری تھا۔گزشتہ روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والا یہ منفرد مقابلہ نیند سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے زیر اہتمام ہوا جس میں شرکا کو صرف 90 منٹ کے لیے سونا تھا۔مقابلے میں شریک درجنوں افراد کو نیند کی نگرانی کرنے والے سینسرز سے لیس کیا گیا اور مدھم روشنی والے ماحول میں آرام دہ گدوں پر لٹایا گیا۔ بعض شرکا اپنے پسندیدہ کھلونے یا ’’سلیپ ڈولز‘‘ بھی ساتھ لائے تھے۔مقابلے کے لیے سادہ ہدایت تھی کہ زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سویا جائے۔ سب سے بہترین ’’نیند کرنے والے‘‘ کے لیے 20 لاکھ ین سے زائد (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔واضح رہے کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق جاپانی شہری روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے 24 منٹ سوتے ہیں، جو تنظیم کے تمام رکن ممالک کے مقابلے میں سب سے کم دورانیہ ہے۔ماہرین اس کی بڑی وجوہات میں طویل اوقاتِ کار، تھکا دینے والا سفر اور رات گئے تک جاری رہنے والی مصروف زندگی کو قرار دیتے ہیں۔