انڈیا اتحاد مظاہرہ LIVE: ’گیانیش کا استعفیٰ لے کر رہیں گے‘، اپوزیشن اراکین کی نعرہ بازی جاری، پولیس نے آگے بڑھنے سے روکا

Wait 5 sec.

جنتر منتر کے راستے پر خوب ہو رہی نعرے بازیچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس اراکین پارلیمنٹ بس میں سوار ہو کر جنتر منتر کی طرف بڑھے ہیں تاکہ وہاں دھرنا و مظاہرہ کر سکیں۔ لیکن راستے میں پولیس نے انھیں روک دیا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن لیڈران و کارکنان ہنگامہ کرنے لگے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کو لے جا رہی بسوں کے چاروں طرف ہزاروں کی تعداد میں اپوزیشن کارکنان جمع ہیں جو ’گیانیش کا استعفیٰ لے کر رہیں گے‘ اور ’گیانیش غدار ہے‘ جیسے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ज्ञानेश का इस्तीफा लेकर रहेंगे ✊ pic.twitter.com/7gSQvuaaum— Congress (@INCIndia) October 7, 2026ज्ञानेश गद्दार है pic.twitter.com/UnnEFZBk2y— Congress (@INCIndia) October 7, 2026پولیس نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا راستہ روکا، اب تک نہیں پہنچے جنتر منترانڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ بس میں سوار ہو کر جنتر منتر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان کا راستہ روک دیا ہے۔ ایک بس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ بیٹھے ہوئے ہیں، جس کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر حال میں ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ज्ञानेश का इस्तीफा लेकर रहेंगे ✊ pic.twitter.com/7gSQvuaaum— Congress (@INCIndia) October 7, 2026