ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ہوائے اڈے (ریاض ایئرپورٹ) کی پروازیں معطل رکھنے کے فیصلے میں توسیع کر دی گئی ہے تاکہ تنصیبات کی حفاظتی جانچ مکمل کی جا سکے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔حوثیوں کی جانب سے حالیہ ہفتوں کے دوران پہاڑی علاقے عسیر میں واقع خمیس مشیط اور ابھا کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ یمن کی سرحد سے ملحقہ سعودی علاقوں جازان اور نجران کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور پر ایک نامعلوم پروجیکٹائل کے گرنے سے آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔سعودی محکمہ سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر اردوان نے واضح کردیاریاض ایئرپورٹ پر پانچ روز کے دوران یہ چوتھا حملہ تھا۔ اتحادی افواج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایئرپورٹ کے قریب ایک کروز میزائل بھی تباہ کیا۔