ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے طویل ملاقات

Wait 5 sec.

تہران(13 اکتوبر 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ سات گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ سات گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے، جس دوران ملک کو درپیش اہم انتظامی، معاشی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر کے مطابق اب تک ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے دو بار ملاقات ہو چکی ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اصل مسئلہ ملک میں وسائل یا امکانات کی کمی نہیں ہے، بلکہ بنیادی بحران اہل اور باصلاحیت افراد کی فقدان کا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ درست فیصلوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد نہ ہو پانا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ بعض سرکاری کمپنیوں کے اندر جو کچھ جاری ہے، اسے کسی بھی صورت میں درست انتظام یا مینجمنٹ نہیں کہا جا سکتا۔واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے لیکن وہ تاحال کسی بھی مقام پر منظرعام پر نہیں آئے نہ ہی کوئی ویڈیو یا آڈیو پیغام آیا ہے۔ ان کے بیانات سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔