پاکستان کو قرض لینے والے ترقی پذیر ممالک کے عالمی فورم باروئرز پلیٹ فارم کی گورننگ کونسل کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد قرض لینے والے ممالک کو تجربات کے تبادلے، قرضوں کے بہتر انتظام، تکنیکی تعاون اور عالمی مالیاتی مباحث میں مؤثر نمائندگی کے لیے مشترکہ فورم فراہم کرنا ہے۔