مصنوعی ذہانت سے ملازمتوں کا خاتمہ، سربراہ اوپن اے آئی کا حیران کن بیان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

(26 مئی 2026): مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے ملازمتوں کے خاتمے کے حوالے سے اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم آلٹمین نے اعتراف کیا کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونے کے حوالے سے ان کے پرانے خدشات غلط تھے۔سڈنی میں کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے زیر اہتمام کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے سیم آلٹمین نے کہا کہ اے آئی نے اتنے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جتنی انہیں توقع تھی۔یہ بھی پڑھیں: اے آئی بوٹس سے سائبر حملوں میں ہولناک اضافے کا انکشافسیم آلٹمین کے مطابق 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کی لانچنگ کے بعد اوپن اے آئی کی یہ پیشگوئیاں تو بالکل درست ثابت ہوئیں کہ یہ ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے بہتر ہوگی، کمپنی یہ اندازہ لگانے میں ناکام رہی کہ معاشرہ اور دفاتر اس ٹیکنالوجی کو کیسا ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں اپنی غلطی پر خوشی ہے، میرا خیال تھا کہ اب تک عام دفتری ملازمتیں اس سے کہیں زیادہ ختم ہو چکی ہوں گی جتنی کہ حقیقت میں ہوئی ہیں۔سیم آلٹمین نے وضاحت کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ انہیں ایک اہم بات کا احساس ہوا کہ لوگ اب بھی انسانی رابطے کو اس سے کہیں زیادہ اہمیت دیتے ہیں جتنا ٹیکنالوجی کی دنیا کے لوگوں نے شروع میں سوچا تھا۔کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملازمتوں کی ایسی کوئی بڑی تباہی آنے والی ہے جیسا کہ ہماری فیلڈ کی کچھ کمپنیاں دعویٰ کرتی یا باتیں کرتی ہیں۔