(26 مئی 2026): چین میں پل ٹوٹ جانے سے اس پر کھڑی کار دریا میں گر کے بہہ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وسطی مشرقی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، پل اچانک گرنے کے نتیجے میں کار تیز بہاؤ والے دریا میں جا گری۔پل کا ایک حصہ تباہ ہو چکا تھا اور کار باقی ماندہ حصے پر کھڑی تھی۔ نیچے بہنے والے دریا کا بہاؤ بہت تیز تھا جس نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنا دیا تھا۔عینی شاہدین نے اس دل دہلا دینے والے منظر کو کیمرے میں محفوظ کر لیا جب وہ غیر مستحکم پل مزید ٹوٹ گیا اور کار تیزی سے بہتے دریا میں جا گری۔خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود افراد کو پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by ABC News (@abcnews)