’ہر ملک میں احمق لوگ ہوتے ہیں‘ امریکی وزیرخارجہ نے یہ بیان بھارت میں کیوں دیا؟

Wait 5 sec.

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نسل پرستی کے خدشات کے دوران امریکا کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہر ملک میں بیوقوف لوگ ہوتے ہیں’۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کے روز امریکا میں ہندوستانیوں کو نشانہ بنانے والے نسل پرستانہ تبصروں کو "احمق لوگوں” کی کارروائی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور امریکا میں ویلکم کرنے والے ملک کے طور پر سختی سے دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تبصرے ایک تارکین وطن دوست ملک کے طور پر امریکہ کے وسیع کردار کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، وزیر اعظم مودی سے اہم ملاقاتیں طےوہ نئی دہلی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف نسل پرستی سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔روبیو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آن لائن اور دوسری جگہوں پر تبصرے کیے ہیں، کیونکہ دنیا کے ہر ملک میں بیوقوف لوگ ہوتے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی احمق لوگ ہیں اور امریکہ میں بھی بیوقوف لوگ ہیں جو ہر وقت گھٹیا تبصرے کرتے ہیں۔